۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
کاخ سفید

حوزہ/امریکی وزیرِ خارجہ کے مطابق، ان کا شامی دہشت گرد ٹولہ تحریر الشام کے ساتھ براہ راست رابطہ ہو رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیرِ خارجہ نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن شام کی تنظیم تحریر الشام کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہے۔

اناتولی نیوز کے مطابق، امریکی وزیرِ خارجہ انتھونی بلینکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن کا شام پر قابض تکفیری دہشت گرد ٹولہ تحریر الشام کے ساتھ براہ راست رابطہ ہو رہا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ امریکہ اور خطے کی طاقتوں نے شام کے مستقبل کے لیے ایک اصولی فریم ورک پر اتفاق کیا ہے۔ یہ فریم ورک شام کے عبوری رہنماؤں کے لیے تجویز کیا گیا ہے، تاکہ وہ ان پر عمل کرتے ہوئے بین الاقوامی حمایت حاصل کرسکیں۔

انہوں نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تحریر الشام اور شام کے دیگر گروہوں سے رابطے میں ہیں۔

بلینکن نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ترکی کے حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں شام میں سرگرم کرد گروہوں، پی کے کے اور وائی پی جی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، جو شام کی ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے بینر تلے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ داعش شام میں عبوری مرحلے سے فائدہ اٹھا سکتی ہے، اس لیے یہ ضروری ہے کہ ان گروہوں کا کردار موجودہ حالات میں برقرار رہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .